مجھے مذاکرات کے لیے ماحول سازگار نظر نہیں آرہا . سلمان اکرم راجہ

عمران خان کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرکے پیغام دیا جارہا ہے کہ مذکرات حکومتی شرائط پر ہونگے. تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مجھے مذاکرات کے لیے ماحول سازگار نظر نہیں آرہا ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت عمران خان کے حوالے سے عدالتی احکامات پرعمل نہیں کرتی.
انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت تحریک انصاف کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ مذاکرات حکومت کی شرائط پر ہوں گے، بتایا جائے کہ ایسی صورت میں کیا مذاکرات ہوں؟سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا ماحول نہیں ہے، مجھے بھی ماحول سازگار نظر نہیں آرہا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت کی خلوصِ نیت نظر آئے گی اور حکومت مذاکرات کے لیے آمادہ ہوگی تو مذاکرات ہوجائیں گے.

WhatsApp
Get Alert