صوبائی وزیر صادق عمرانی کے بیانات انتہائی گھناؤنے ہیں، وفد کی عزتِ نفس مجروح کی گئی: وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
اسلام آباد جانے والے بلوچستان کے وفد کا ائیرپورٹ پر استقبال اور فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کرایا گیا

فیلڈ مارشل نے انتہائی باعزت طریقے سے ہماری باتیں سنیں اور سوالات کے جواب دیے: میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر صادق عمرانی کی جانب سے دیے گئے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صادق عمرانی نے گھناؤنی باتیں کی ہیں اور اسلام آباد جانے والے وفد کے بارے میں گمراہ کن باتیں کرکے ان کی عزتِ نفس کو مجروح کیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے اس وفد کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا گیا تھا اور ان کا قیام فائیو سٹار ہوٹل میں کرایا گیا تھا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل نے تمام اراکین کی باتیں انتہائی باعزت طریقے سے سنیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔
