چندہ اگر 45 کروڑ جمع کیا تو لوگ بھی 40 لاکھ لانا ہوں گے، لیکن لوگ اگر 50 ہزار آئیں تو 45 کروڑ کا کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ تحریکیں چندے سے نہیں، جدوجہد قربانی سے چلتی ہیں، میں نے جلسوں کیلئے کبھی ورکرز سے چندہ نہیں لیا، 9 مئی کے بعد 80 کے قریب جلسے جلوس کیے، تمام اخراجات خود برداشت کیے۔ ایکس پر اپنے بیان میں شیرافضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے مجھے ٹکٹ دیا ہے، میں خان کا ہی ممبر ہوں اور خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد میں نے ملک بھر میں 80 کے قریب جلسے، جلوس اور کنونشن کیے۔ ہر جلسے اور جلوس میں 8 سے 9 گاڑیاں میری اپنی ہوتی تھیں اور تمام اخراجات میں نے خود برداشت کیے۔ میرا گھر گرایا گیا، مجھے بھاری نقصانات برداشت کرنا پڑے، لیکن کسی نے ایک روپے کی بھی مدد نہیں کی۔
افسوس تو یہ ہے کہ مدد کرنے کے بجائے مجھ پر الزامات لگائے گئے اور بہتان تراشی کی گئی۔
میں نے یہ سب کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنے نظریے اور عمران خان کے لیے کیا۔
🚨تحریک چندے سے نہیں، جدوجہد ، قربانی اور محنت سے چلتی ہے۔
9 مئی کے بعد ملک بھر میں 70 سے 80 کے قریب جلسے، جلوس، ریلیاں اور کنونشنز کیے گئے، جن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ کسی ایک جلسے یا جلوس کے لیے پارٹی کی جانب سے ورکرز کو چندہ نہیں دیا گیا۔
اس کے باوجود عمران خان… pic.twitter.com/CFJmmp2RMg— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) September 3, 2026
شیر افضل خان مروت نے کہا کہ تحریک چندے سے نہیں، جدوجہد ، قربانی اور محنت سے چلتی ہے۔
9 مئی کے بعد ملک بھر میں 70 سے 80 کے قریب جلسے، جلوس، ریلیاں اور کنونشنز کیے گئے، جن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ کسی ایک جلسے یا جلوس کے لیے پارٹی کی جانب سے ورکرز کو چندہ نہیں دیا گیا۔ اس کے باوجود عمران خان کی محبت اور نظریے کے لیے ہر ورکر اپنے ہاتھ میں جھنڈا اٹھا کر خود آیا، اپنی گاڑی لایا، اپنے کھانے پینے کا انتظام کیا اور تمام اخراجات اپنی جیب سے برداشت کیے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تحریک کسی چندے کی محتاج نہیں، یہ عوام کی اپنی جدوجہد، قربانی اور محنت سے زندہ ہے۔
