عمران خان کو عدالتی کیسز میں ریلیف سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے حوالے سے اہم عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیرِ سماعت مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں شروع ہوجائے۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے علاوہ مقدمے میں نامزد دیگر چار ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث مقدمے میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔
سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک کیس میں جیل ٹرائل شروع ہونے والا ہے کیا پتا اسی کیس میں بھی جیل ٹرائل شروع ہوجائے جو ان کے پاس زیرِ سماعت ہے۔
عدالت کے ریمارکس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل مرتضیٰ طوری نے استفسار کیا کہ عدالت نے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کو جو خط لکھا تھا کیا اس کا جواب موصول ہوگیا ہے؟
اس پر بتایا گیا کہ عدالت کی جانب سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے جیل ٹرائل سے متعلق وزارت قانون سے جواب طلب کیا تھا تاکہ بانی پی ٹی آئی کی عدالت میں عدم دستیابی کی صورت میں مقدمے کی کارروائی کے حوالے سے قانونی طریقہ کار واضح ہوسکے۔
وزارت قانون کی جانب سے جواب نہ ملنے کے معاملے پر مزید کارروائی کیے بغیر جج طاہر عباس سپرا نے مسکراتے ہوئے اگلے کیس کی سماعت کے لیے اسے کال کروا دیا۔
چونکہ بانی پی ٹی آئی عدالت میں موجود نہیں تھے اس لیے ان کے خلاف زیرِ سماعت مقدمے میں کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے اور کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
عدالت کی جانب سے جیل ٹرائل کے ممکنہ آغاز سے متعلق ریمارکس کے بعد اب اس امر پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے کہ آیا بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیرِ سماعت اس مقدمے کی کارروائی بھی جیل میں منتقل کی جاتی ہے یا نہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ عدالت نے فی الحال بانی پی ٹی آئی کے اسی مقدمے کے جیل ٹرائل کے آغاز کا کوئی حتمی حکم جاری نہیں کیا بلکہ جج طاہر عباس سپرا نے صرف ممکنہ طور پر جیل ٹرائل شروع ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ وزارت قانون کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آسکتی ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو عمران خان کیلئے بڑا عدالتی ریلیف ہوسکتا ہے
آج کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ مقدمے میں نامزد چاروں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم بانی پی ٹی آئی کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی اور مقدمہ 29 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔
