تربت ٹیچنگ ہسپتال میں طبی عملے کے ساتھ نامناسب رویہ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا طبی خدمات کا بائیکاٹ


تربت (قدرت روزنامہ) تربت ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر طبی عملے کے ساتھ پیش آنے والا نامناسب رویہ اور انہیں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے میں درپیش مشکلات انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ برداشت ہیں۔اس صورتحال کے خلاف تربت ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے طبی خدمات کا بائیکاٹ جاری ہے، جبکہ طبی عملے نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان تربت ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملے سے مسلسل رابطے میں ہے۔ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی عزت، تحفظ اور باوقار ماحول میں فرائض کی انجام دہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے طبی عملے کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے اور ہسپتال میں ڈاکٹرز و طبی عملے کے لیے محفوظ، باعزت اور سازگار ماحول یقینی بنایا جائے۔

WhatsApp
Get Alert