جھل مگسی سے چند روز قبل اغوا کیے جانے والے دو ٹھیکیداروں سمیت ڈرائیور بازیاب

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)چند روز قبل مسلح افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے دو ٹھیکیداروں سمیت ڈرائیور کو اغوا کاروں نے رہا کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جھل مگسی سے چند روز قبل مسلح افراد نے دو ٹھیکیداروں اور ڈرائیور نیاز سامت کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں مغویوں کو اغوا کاروں نے رہا کردیا ہے، جس کے بعد وہ اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔رہا ہونے والوں میں ڈرائیور نیاز سامت بھی شامل ہے۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

WhatsApp
Get Alert