خطے میں مشترکہ سکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہیں: ایران


ایران(قدرت روزنامہ)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے اس بات پر زور دیا جانا کہ مشترکہ سکیورٹی اپنائی جائے، یہ وہی اصول ہے جس کی طویل عرصے سے ایران وکالت کر رہا ہے۔
اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ علاقائی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو اپنے ہاتھوں میں لیں۔ حقیقی استحکام اسی وقت آسکتا ہے جب نیا سکیورٹی ڈھانچہ بنایا جائے جس کی اسی خطے میں نشوونما ہوئی ہو، ایران اس کیلئے تیار ہے۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ تہران نے ہمیشہ علاقائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی طاقتوں پر اپنا انحصار کم کریں اور باہمی تعاون کے ذریعے سکیورٹی انتظامات کریں۔
واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی کیلئے نیا ڈھانچہ قائم کرنے کیلئے چار نکاتی حکمت عملی پر زوردیا تھا۔
مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے بدھ کو ہوئی ملاقات میں صدر شی نے کہا کہ تھا کہ مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور دیرپا سیکیورٹی قائم کی جائے۔

WhatsApp
Get Alert