چاغی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ملک کریم داد محمد حسنی جان بحق

چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بزرگ و قبائلی شخصیت ملک کریم داد محمد حسنی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملک کریم داد محمد حسنی چاغی بازار میں ایک دکان پر موجود تھے کہ 4 نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او چاغی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
