عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا، اسد عمر

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہےکہ عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام اسمبلیوں میں صوبے بنانے کے حوالے سے گفتگو ہونی چاہیے اور صوبے بنانے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہیے، بانی کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر انصاف کا نظام صحیح ہوتا تو بانی کو جلد ریلیف مل جاتا، حکومت نے پی ٹی آئی کو دیورا کے ساتھ لگا دیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے ساتھ اچھا نہیں کیا، اسے استعفی دینا چاہیے ، پنجاب حکومت کسانوں سے معافی مانگے۔
