جھل مگسی کے علاقے میں مسلح افراد نے ریسٹ ہاؤس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

ڈیرہ مراد جمالی (روزنامہ قدرت ) جھل مگسی کوٹڑہ کے علاقے میں مسلح افراد نے ریسٹ ہاؤس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا مسلح افراد کی پولیس تھانے کے قریب فائرنگ جبکہ جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے کوٹڑہ پولیس تھانے کی حدود میں قائم سرکاری ریسٹ ہاؤس کو نا معلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا جس سے پوری عمارت کمرے چاردیواری منہدم ہو گئے پولیس کے مطابق ریسٹ ہاوس خالی اور کسی کے استعمال میں نہیں تھا جبکہ مسلح افراد نے کوٹڑہ پولیس تھانے پر بھی فائرنگ کی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ اپریشن شروع کردی
