بزرگ سیاسی و قبائلی رہنما میر غلام قادر بگٹی مرحوم کی 10ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

مرحوم کی گراں قدر سیاسی، سماجی خدمات اور جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد کو شاندار خراجِ عقیدت


بزرگوں کی لازوال جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے: سوئی پاکستان ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے شرکاء کا خطاب
سوئی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) سوئی پاکستان ہاوس میں بلوچستان کے بزرگ سیاسی و قبائلی رہنما میر غلام قادر بگٹی مرحوم کی دسویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس پروقار تقریب میں چیف آف بگٹی و وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے چھوٹے بھائی اور میر غلام قادر بگٹی مرحوم کے چھوٹے صاحبزادے میر آفتاب خان بگٹی، وڈیرہ محمد بخش موندرانی، میر عطا اللہ کلپر، وڈیرہ شاہ مراد خان مسوری، میر جمال خان کلپر سمیت دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مرحوم میر غلام قادر بگٹی کی گراں قدر سیاسی و سماجی خدمات، اصول پسندی اور جمہوریت کے لیے کی جانے والی طویل جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی، جبکہ تقریب کے اختتام پر شرکا میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ حاضرین کا کہنا تھا کہ بزرگوں کی یادیں اور ان کی لازوال جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہتی ہیں، جبکہ دعا کی گئی کہ اللہ تعالی میر غلام قادر بگٹی مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

WhatsApp
Get Alert