نادرا دفتر میں اب اپنی باری کا انتظار کرنا ہوا ختم، نئی سہولت متعارف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک اور زبردست سہولت متعارف کروا دی، شہریوں کو اب قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے کسی بھی نادرا دفتر میں مطلوبہ وقت پر اپائنٹمنٹ بک کروانے کی سہولت دے دی تاکہ شہری مقررہ وقت سے کچھ دیر قبل آئیں اور اپنی باری کا انتظار کیے بغیر خدمات حاصل کریں۔

نادرا نے حال ہی میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن جاری کیا ہے جس میں ایف آئی اے شکایات سے لے کر ڈیجیٹل شناخت تک کی نئی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان نادرا سید شباہت علی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ مذکورہ ایپ میں شہریوں کیلیے ایف آئی اے کو آن لائن شکایت درج کروانے، فیملی ریکارڈ درست کرنے، دستخط اپ لوڈ کرنے اور شناختی دستاویزات کی ڈیجیٹل سہولت سمیت متعدد اہم فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے فیچرز کے حوالے سے مکمل تفصیلات اس لنک پر دیکھیں۔

WhatsApp
Get Alert