میر رضا کیس میں پولیس اور سندھ حکومت قاتلوں کو بچا رہی ہے، جبران ناصر

کراچی(قدرت روزنامہ) میر رضا کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس اور حکومت قاتلوں کو بچا رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مقتول میر رضا کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم ٹامک ٹوئیوں میں مصروف ہے اب تک جے آئی ٹی بن جانی چاہیے تھی، کرائم سین سے ملے خول کا کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار ایس ایچ اوز کی موجودگی میں جعلی خول جائے وقوع پر کیسے پھینک دیا گیا۔
جبران ناصر نے کہا کہ تفتیش کے نام پر تماشا لگا رکھا ہے، فلم بنائی جارہی ہے، ڈی آئی جی عامر فاروقی والی تفتیشی ٹیم کیا کررہی ہے۔
