صوبائی وزیر داخلہ کا سینئر صحافیوں خلیل الرحمٰن اور موسیٰ فرمان کے انتقال پر اظہار تعزیت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے سینئر صحافی خلیل الرحمٰن اور سنئیر فوٹوجرنلسٹ موسی فرمان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سنئیر صحافیوں کی صحافتی خدمات اور عوامی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا
کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر اور سینئر صحافی خلیل الرحمٰن کی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ مرحوم خلیل الرحمٰن ایک منجھے ہوئے، باوقار اور تجربہ کار صحافی تھے مرحوم کی صحافتی خدمات اور عوامی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے ۔ میرضیاء اللہ لانگو نے سنئیر فوٹو جرنلسٹ موسی فرمان کے انتقال پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
