سعودی عرب نے قومی سلامتی پر بڑا فیصلہ کرلیا، کابینہ کا اہم اعلان

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں حوثی ملیشیا کی جانب سے شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں بحیرۂ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو بھی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
سعودی کابینہ کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ اجلاس میں حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
کابینہ نے حوثی حملوں کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کی مذمت کی۔ اجلاس میں بحیرۂ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کو بھی تشویش کا باعث قرار دیا گیا۔
سعودی کابینہ نے واضح کیا کہ ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران جرمنی کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آغاز کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔ سعودی کابینہ نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک روابط اور تعاون کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔
کابینہ کےاجلاس میں حملوں کے متاثرین اور زخمی ہونے والے افراد کی طبی ضروریات پر بھی توجہ دی گئی اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
