یونائیٹڈ موٹرسائیکلز نے پاکستان میں Classy MAX الیکٹرک اسکوٹر متعارف کروادی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی مقبولیت کے درمیان یونائیٹڈ موٹر سائیکلز نے شہری سفر کے لیے کلاسی میکس الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرا دی ہے۔
نئی الیکٹرک اسکوٹر میں 800W الیکٹرک موٹر اور 76V 32Ah لیتھیم بیٹری دی گئی ہے، جبکہ کمپنی کے مطابق یہ سنگل چارج پر 70 سے 75 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔
روزمرہ شہری سفر کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائی گئی یہ الیکٹرک سکوٹر ان افراد کی توجہ حاصل کر سکتی ہے جو دفتر، یونیورسٹی یا دیگر مختصر سفروں کے لیے نسبتاً آسان اور جدید سواری کی تلاش میں ہیں۔
الیکٹرک اسکوٹر کی اہم تکنیکی تفصیلات
یونائیٹڈ Classy MAX میں 800W کی الیکٹرک موٹر نصب کی گئی ہے , اس کے علاوہ 76V 32Ah کی لیتھیم بیٹری فراہم کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس الیکٹرک اسکوٹر کی رینج 70 سے 75 کلومیٹر ہے، جو IDC ٹیسٹ سائیکل پر مبنی ہے اور اس کی ٹاپ اسپیڈ 45 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ، اسکوٹر میں ڈسک بریکس اور ٹیوب لیس ٹائرز بھی شامل ہیں، جو شہری استعمال کے دوران ڈرائیونگ کو زیادہ سہل بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
قیمت اور فیچرز
کلاسی میکس الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
سیکیورٹی کے لیے اس میں اینٹی تھیفٹ الارم اور سائیڈ اسٹینڈ سینسر بھی دیا گیا ہے۔ یہ فیچرز خاص طور پر روزمرہ استعمال کرنے والے افراد کے لیے اہم ہیں۔
Classy MAX الیکٹرک اسکوٹر میں 800 واٹ کی الیکٹرک موٹر دی گئی ہے، جبکہ اس میں 76V 32Ah کی لیتھیم بیٹری نصب ہے ، کمپنی کے مطابق اسکوٹر ایک بار چارج ہونے پر IDC ٹیسٹ سائیکل کے تحت 70 سے 75 کلومیٹر تک سفر کرسکتا ہے، جبکہ اس کی ٹاپ اسپیڈ 45 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
اسکوٹر میں ڈسک بریکس اور ٹیوب لیس ٹائرز شامل کیے گئے ہیں ، سیکیورٹی اور سیفٹی کے لیے اینٹی تھیفٹ الارم اور سائیڈ اسٹینڈ سینسر بھی موجود ہے۔ Classy MAX الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت 230,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
شہری سفر کیلئے Classy MAX کتنی موزوں ہے؟
45 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ٹاپ اسپیڈ کے باعث اس نئی سکوٹر کو شہری سفر کے لیے موزوں قرار دیا جا سکتا ہے۔ دفتر جانے والے افراد، طلبہ اور روزمرہ کے مختصر سفر کرنے والوں کے لیے یہ ایک ممکنہ آپشن بن سکتی ہے۔
دوسری جانب الیکٹرک اسکوٹر کی خاموش ڈرائیو کے ساتھ سیکیورٹی اور سیفٹی فیچرز بھی صارفین کی دلچسپی کا مرکز ہیں ، ڈسک بریکس، ٹیوب لیس ٹائرز، اینٹی تھیفٹ الارم اور سائیڈ اسٹینڈ سینسر اسے روزمرہ استعمال کے لیے مزید پُرکشش بناتے ہیں۔
پاکستان میں بڑھتی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور شہری سفر کے بڑھتے مسائل کے باعث الیکٹرک اسکوٹرز میں عوامی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے ، ایسے میں یونائیٹڈ کی نئی الیکٹرک سکوٹر کی قیمت، رینج اور فیچرز یہ طے کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے کہ صارفین اسے روایتی موٹر سائیکل کے مقابلے میں کس حد تک قابلِ غور آپشن سمجھتے ہیں۔
