سونے اور چاندی کے ریٹس نے مچائی ہلچل! جانیے 9 ستمبر کی صبح کے فی تولہ ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج بدھ 9 ستمبر 2026 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 136روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے تاہم یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 9 ستمبر کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 136 جبکہ 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 3 لاکھ 63 ہزار 202 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔
صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی 7 ہزار 69 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 60 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
