قائمہ کمیٹی اجلاس، عابد شیرعلی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیرعلی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ کمیٹی ارکان نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

ثمینہ ممتاز زہری کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں گوجرانوالہ میں آدھی تنخواہ ملنے پر سینیٹری ورکر کی خودکشی کا معاملہ زیرغور آیا، ڈی جی ستھرا پنجاب اورگوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سی ای او ارکان کو مطمئن نہ کرسکے۔

کمیٹی ارکان کی جانب سے سوالات پر سینیٹرعابد شیر علی نے مداخلت کی، عابد شیر علی نے ایمل ولی کو کہا کہ آپ ایس ایچ او نہیں ان کی بات بھی سنیں، جس پر ایمل ولی نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں مجھے روکنے والے، آپ ہمارے باس نہیں ہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ یہ طریقہ نہیں بات کرنے کا، سینیٹر ایمل ولی نے جواب دیا کہ آپ مجھےبات کرنے کا طریقہ سکھائیں گے؟ آپ بھی مجھ سے اس طرح بات نہ کریں۔

دونوں ارکان میں ہاتھا پائی کی نوبت آتے دیکھ کر چیئرپرسن کمیٹی نے مداخلت کی، سینیٹرثمینہ ممتاززہری نے دونوں ارکان میں بیچ بچاؤ کرایا۔

WhatsApp
Get Alert