سعودی پائپ لائن حملے میں ایران ملوث ہے

سعودی ولی عہد دوست ہیں، جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی اور سب کچھ جلد ٹھیک ہوجائے گا۔ صدر ٹرمپ


ڈبلن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی پائپ لائن حملے میں غالباً ایران ملوث ہے، ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی پائپ لائن حملے میں غالباً ایران ملوث ہے، سعودی ولی عہد اچھے دوست ہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوگی، حوثی ہمارے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے، ایران کے ساتھ جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی۔
صدر ٹرمپ نے غزہ میں جنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ وہاں امن آگے بڑھ رہا ہے۔ اسی طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہرمز بحران اور سعودی عرب کو درپیش سیکیورٹی خطرات پر مکمل بہتری کا عندیہ دیدیا۔
آئرلینڈ کے دورے کے دوران ڈبلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال پر بات کی، جس میں انہوں نے یقین دلایا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت کی بحالی اور خطے میں پیدا ہونے والے تمام تر خدشات جلد حل ہو جائیں گے۔
صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے مختصرا کہا کہ سب کچھ بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔امریکی صدر کا یہ تازہ بیان آئرش صدر کیتھرین کونولی سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے پر اعتماد نظر آئے۔

WhatsApp
Get Alert