مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر معروف صنعتکار کے بیٹے اذان جبار سے رشتۂ ازدواج میں منسلک
ماہ نور صفدر نے ہلکے سنہری رنگ کا خوبصورت عروسی لباس پہنا، جس پر فیروزی، گلابی، سنہری اور سلور رنگ کی کڑھائی کی گئی تھی، تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی نواسی ماہ نور صفدر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں، ان کے نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو تیزی سے ہر طرف پھیل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ماہ نور صفدر کا نکاح معروف صنعتکار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار کے ساتھ طے پایا اور اس تقریب کا انعقاد لاہور میں شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں کیا گیا، تقریب کو اگرچہ بنیادی طور پر ایک خاندانی اور نجی نوعیت کا رکھا گیا تھا اور اس میں محدود مہمانوں کو مدعو کیا گیا، تاہم خاندان کی اہم ترین شخصیات نے اس خوشی کے موقع پر بھرپور شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح
نکاح کی تقریب جاتی عمرہ میں نجی خاندانی مہمانوں کی موجودگی میں ہوئی
ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے سے ہوا
نئے جوڑے کو ڈھیروں مبارکباد ،
رب جہاں سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے ! آمین pic.twitter.com/uLT03blzzy
— Afzal sayal (@aliafzalsayal) September 13, 2026
بتایا گیا ہے کہ معروف عالمِ دین مفتی راغب حسین نعیمی نے جوڑے کا نکاح پڑھایا، تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مریم اورنگزیب سمیت سیاسی و خاندانی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی مریم نواز شریف صاحبہ کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں شرکت کے لئے انٹری@NawazSharifMNS pic.twitter.com/lTZECsRKi7
— Shahid Surrani (@ShahidSurrani1) September 13, 2026
سوشل میڈیا پر اس وقت ماہ نور صفدر کے عروسی لباس اور ان کے روپ کے بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں، نکاح کے اس خاص دن کے لیے انہوں نے مشہور پاکستانی ڈیزائنر ندا اعور کا تیار کردہ دلکش لباس زیب تن کیا، ہلکے سنہری رنگ کے اس خوبصورت عروسی جوڑے پر فیروزی، گلابی، سنہری اور سلور دھاگوں کی انتہائی نفاست سے کڑھائی کی گئی تھی، اس لُک کو مکمل کرنے کیلئے انہوں نے ہیرے کے دلکش زیورات پہنے، ہلکا آئیوری اور گلابی میک اپ اور نیم کھلے بالوں کے انداز نے ان کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا دیئے۔
مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کی اپنے شوہر اذان کیساتھ لی گئی خصوصی تصاویر ♥️🤍 pic.twitter.com/Zg76lQI3Wr
— Rao shehzad (@raoshehzad1818) September 13, 2026
نئے شادی شدہ جوڑے کے حوالے سے یہ دلچسپ معلومات بھی سامنے آئی ہیں کہ ماہ نور صفدر نے حال ہی میں اپنی گریجویشن کی تعلیم مکمل کی تھی، جس کے فوراً بعد ان کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، ان کے شوہر اذان جبار کا تعلق ایک معروف صنعتی گھرانے سے ہے، ماہ نور اور اذان دونوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم لندن کی نامور ایس او اے ایس (SOAS) یونیورسٹی سے حاصل کی، جہاں سے ان کی شناسائی کا یہ سفر اب ہمیشہ کے لیے ازدواجی رشتے میں بدل چکا ہے۔
مریم نواز کی سب سے چھوٹی بیٹی ماہ نور صفدر کے نکاح کی جھلکیاں۔ pic.twitter.com/rmmIyMjxdo
— Shehroz Azhar (@shehrozazhar1) September 12, 2026
