کان مہترزئی کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، دو افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے

تیز رفتاری نے مزید دو قیمتی زندگیاں نگل لیں، مسافر گاڑی مکمل تباہ


عینی شاہدین کی جانب سے تیز رفتاری کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا، لاشیں ہسپتال منتقل
کان مہترزئی (ڈیلی قدرت) کان مہترزئی کے قریب ایک کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا اور جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert