ملائیشیا کے وزیراعظم کا پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے سے انکار، ’’پاکستان ریاست دہشت گردی سے منسلک نہیں‘‘، انور ابراہیم

ملائشیا(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان کو دہشت گردی سے منسلک کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بحیثیت ریاست دہشت گردی سے منسلک نہیں ہے۔
ملائیشین وزیراعظم کا یہ بیان ایک بھارتی صحافی کی جانب سے پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کے جواب میں سامنے آیا، جسے انور ابراہیم نے مسترد کردیا۔
انور ابراہیم نے واضح کیا کہ پاکستان ریاستی سطح پر دہشت گردی سے منسلک نہیں، جس کے بعد بھارتی صحافی کی جانب سے پہلگام واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔
ملائیشین وزیراعظم کے مؤقف سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کو بحیثیت ریاست دہشت گردی سے جوڑنے کے دعوے کو قبول نہیں کیا گیا۔ ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پہلگام واقعے کے تناظر میں پاکستان کے خلاف الزامات عائد کرنے کی کوشش کی گئی۔
انور ابراہیم کے مطابق پاکستان ریاست دہشت گردی سے منسلک نہیں، یوں بھارتی صحافی کی جانب سے پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو واضح جواب مل گیا۔
