‘یہ عزت کے لائق نہیں’، عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کو ڈرامہ قرار دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خود پولیس وین میں بیٹھنےکی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ڈرامہ بازی قرار دے دیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کو عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، خود جاکر پولیس وین میں بیٹھ گئے، پولیس والے اترنے کو کہہ رہے تھے، اپنےگارڈز کو ڈرامہ بلاک کرنے پر جھاڑ پلاکر پرےکردیا۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی فرمائشی اور سستی ایکٹینگ کر رہے ہیں، جگہ جگہ گاڑی روک کر عوام کو خوار، یوٹیوبرز اورگارڈز سےخطاب کیا گیا۔
