پولیس وین پر ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی اوسیالکوٹ کا نوٹس


سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سیالکوٹ میں پولیس وین پر ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل، شہریوں کے اعلٰی حکام سے کارروائی کے مطالبے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون ٹاک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایکس پر سیالکوٹ پولیس کے مطابق پولیس وین کے ساتھ ویڈیو بنا کر مبینہ طور پر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والی خاتون پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کے نوٹس پر تھانہ مرادپور پولیس نے کارروائی کی؛ غفلت پر ڈرائیور کانسٹیبل بھی معطل، محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

یاد رہے سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور کی پولیس وین پر ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنائی، ویڈیو کے سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد سرکاری گاڑی کے استعمال پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے پولیس وین میں ویڈیو بنائی۔ پولیس وین میں خاتون ٹک ٹاکر کی جانب سے ویڈیو بنانے اور ویڈیو وائرل ہونے پر سرکاری گاڑی کے استعمال پر عوام نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert