بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب کا سنیئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت
بی یو جے اور کویٹہ پریس کلب قیادت کا تشدد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ۔کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی اور یو این اے کے بیورو چیف نصیر احمد کاکڑ پر مسلح افراد کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب نے پولس سے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے باری کاکڑ نامی شخص جو اپنے آپ کو سماجی رہنماء بتاتا ہے گزشتہ روز صحافی نصیر احمد کاکڑ کو ایک گھریلو تنازعے کا تصفیہ کرانے کے لئے اپنے دیگر چار دوستوں کے ہمراہ اپنے بلوایا جب وہ وہاں گئے تو اس دوران باری کاکڑ نے تصفیہ کرانے والوں پر حملہ آور ہوکر نا صرف تشدد کانشانہ بنایا بلکہ صحافی اور دیگر تصفیہ کرانے والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزم کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
