پی آئی اے کے کیبن کریو کا نیا یونیفارم، معروف ڈیزائنرز میدان میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) اپنے کیبن کریو کے لیے تقریباً ایک دہائی کے بعد نیا یونیفارم متعارف کروانے جا رہی ہے۔
ستمبر 2026 میں پی آئی اے نے آفیشل طور پر “PIA New Uniform Design Showcase 2026” کے نام سے ایک فیشن شو منعقد کیا۔ اس شو میں پاکستان کے 9 سے 10 نامور فیشن ڈیزائنرز (بشمول ایچ ایس وائی، نامی انصاری، فراز منان، عامر عدنان، دیپک پروانی، اسماعیل فرید، منیب نواز، ماہین خان اور جنریشن) نے حصہ لیا اور کیبن کریو، گراؤنڈ اسٹاف اور پائلٹس کے لیے اپنے ڈیزائن کردہ یونیفارم کے تصورات (Concepts) پیش کیے گئے۔
تجویز کردہ تصورات ہیں۔ ایک خصوصی جیوری ان ڈیزائنز کا جائزہ لے رہی ہے، جس کے بعد حتمی یونیفارم کا انتخاب کیا جائے گا۔
