سابق وزیراعظم عمران خان اور اس کی بیوی جیل میں ہے، بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا، تو معاشی استحکام کیسے آسکتا ہے؟ اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور اس کی بیوی جیل میں ہے، بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا، تو معاشی استحکام کیسے آسکتا ہے، پچھلے چار سال پاکستانی معاشی ترقی کے کمزور ترین سال ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 4 سال پاکستانی معاشی ترقی کے کمزور ترین 4 سال ہیں۔
ان کو کب سمجھ آئے گا کہ جتنی مرضی محنت کر لیں، آئ ایم ایف معاہدے کر لیں، ایس آئی ایف سی بنا لیں، جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوتا ،معاشی ترقی نہیں ہو سکتی۔ یہ بات کب جا کر سمجھ آئے گی جب تک سیاسی بحران اور اس کی بنیادی وجوہات کو حل نہیں کریں گے ، تو آپ جتنی مرضی آئی ایم ایف پروگرام کرلیں، ایس آئی ایف سی بنا لیں، جو مرضی کرلیں معاشی ترقی نہیں ہوسکتی، اب آپ سوچیں ایک غیرملکی سرمایہ کار ہے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے لیکن عالمی سطح پر اس کے پاس گلوبل نیوز فیڈ کیا آرہی ہے؟ اس کے پاس خبر آرہی ہے کہ ان کا سابق وزیراعظم جیل میں ہے، اس کی بیوی جیل میں ہے۔
پچھلے 4 سال پاکستانی معاشی ترقی کے کمزور ترین 4 سال ہیں۔ ان کو کب سمجھ آئے گا کہ جتنی مرضی محنت کر لیں، آئ ایم ایف معاہدے کر لیں، ایس آئی ایف سی بنا لیں، جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوتا ،معاشی ترقی نہیں ہو سکتی۔ pic.twitter.com/zeFTAbQSA5
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 22, 2026
اس کی بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا، اس کے بچوں کو گرفتار کرلیا گیا ، تھوڑے دنوں بعد چھوڑ دیا گیا۔یہ پکڑ دھکڑ کا سلسلہ پچھلے تین ہفتوں سے جاری ہے، اسلام آباد میں یونین کی سطح پر گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پھر یہ کیسے سمجھ سکتے ہیں کہ موجودہ حالات میں ملک میں معاشی استحکام آسکتا ہے؟
