مستونگ حملے میں ہلاک دہشتگردوں سے کیا کچھ برآمد ہوا ۔۔؟ سیکیورٹی ذرائع نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں


مستونگ (قدرت روزنامہ)مستونگ حملے میں ہلاک دہشتگردوں سے کیا کچھ برآمد ہوا ۔۔؟ سیکیورٹی ذرائع نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں ۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مستونگ حملے میں ہلاک دہشت گردوں میں افغان باشندے بھی شامل تھے۔ ہلاک دہشت گرد ذوالفقار سے افغان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس کا کارڈ برآمد ہوا ہے۔
ہلاک دہشت گرد خلیل احمد سے افغان تذکرہ بھی برآمد کیا گیا۔
جنگ ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کنک وادی میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔دہشت گردوں نے مستونگ کے علاقےکنک وادی میں چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کر کے مزید 7 خوارج کو ہلاک کر دیا تھا۔ہلاک دہشت گردوں سے 3 موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا تھا۔

WhatsApp
Get Alert