سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 50اہم ڈیجیٹل رہنمائوں میں شامل

نیو یارک(قدرت روزنامہ) سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو دنیا کے 50اہم ترین ڈیجیٹل رہنمائوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اعزاز کا اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کے موقع پر کیا گیا۔
پاکستان کے طارق ملک دنیا بھرمیں محفوظ، قابل اعتماد اور مفاد عامہ کے ڈیجیٹل نظام کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک ڈیجیٹل شناخت اور ڈیجیٹل نظام کے ماہر ہیں۔انہیں ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کے پچاس عالمی رہنمائوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے، طارق ملک کو عالمی سطح پر یہ اعزاز ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کی ترقی میں کردار پر حاصل ہوا۔
