کراچی، گوادر اور خیبرپختونخواہ پر قبضے کی کوشش سنگین مذاق ہے، محمد زبیر کی حکومت پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ملک کے معاشی حالات اور قومی قرضوں کے حجم پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا 75 سال میں اپریل 2022ء تک کل قرضہ 44 ہزار ارب روپے تھا لیکن شہباز شریف کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار سال میں اس میں 43 ہزار ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ کر کے اسے 87 ہزار ارب روپے تک پہنچادیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے تنقیدی بیان میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے انتہائی طنز و مزاح کے انداز میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا نصف سے زائد قرضہ صرف ساڑھے چار سال کی اس حکومت نے ملک پر مسلط کر دیا ہے، یہ ہے شہباز شریف کی شاندار معاشی کارکردگی!۔
The federal government of Shahbaz Sharif wants to manage & control Karachi, Gawadar and now Kp. For the worst performing government in Pakistan’s history, this must be the cruelest joke.
— Mohammad Zubair (@Real_MZubair) October 1, 2026
محمد زبیر نے وفاق کی جانب سے صوبائی امور اور انتظامی کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں پر سخت اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی وفاقی حکومت پہلے کراچی، پھر گوادر اور اب خیبر پختونخواہ کو بھی اپنے براہِ راست کنٹرول میں لینا چاہتی ہے، پاکستان کی تاریخ کی بدترین معاشی اور انتظامی کارکردگی دکھانے والی حکومت کی جانب سے اس سے بڑھ کر اور کیا سنگین مذاق ہو سکتا ہے۔
