ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد کیا مریم نواز بتائے گی کہ اسے ہمسائے ملک سے خطرہ ہے کہ نہیں؟ مشال یوسفزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد کیا مریم نواز بتائے گی کہ اسے ہمسائے ملک سے خطرہ ہے کہ نہیں؟ آج کی پریس کانفرنس مریم نواز کیلئے منہ توڑ جواب تھا۔ ایکس پر اپنے ردعمل میں رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے آج کی پریس کانفرنس کے بعد کیا مریم نواز بتائے گی کہ اسے اپنے ہمسائے ملک سے خطرہ ہے کہ نہیں ؟ آج کی پریس کانفرنس مریم نواز کے لیے منہ توڑ جواب تھا ، انڈیا ہمارا ازل سے دشمن ہے جو اس وقت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے اور اِسی دہشتگردی کی جنگ میں خیبر پختونخوا فرنٹ پر لڑ رہا ہے ۔
Good statement by DGISPR, now I call upon @PTIofficial insaaan k bachay bun jaooo stop your nonsense now, and give PTI and this Country a break from your stupid campaigns… thank you for your attention!! https://t.co/odnNWecjJq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 1, 2026
ایمرجنسی لگانے کی ضرورت پنجاب میں ہے جہاں کی حکومت بلخصوص وزیر اعلیٰ اور اس کا پورا گھرانہ مودی کی سہولت کار ہے ، جن کے مفادات مشترکہ ہے ۔
اسی طرح سیاسی رہنماء سابق وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا اچھا بیان ہے، اب میں پی ٹی آئی آفیشل ایکس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ انسان کے بچے بن جاؤ، اپنی بکواس اب بند کرو، اور پی ٹی آئی اور اس ملک کو اپنی بے وقوفانہ مہمات سے جان چھڑوانے کا موقع دو ( سکون دو) آپ کی توجہ کا شکریہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کے آج کی پریس کانفرنس کے بعد کیا مریم نواز بتائے گی کہ اسے اپنے ہمسائے ملک سے خطرہ ہے کہ نہیں ؟ آج کی پریس کانفرنس مریم نواز کے لیے منہ توڑ جواب تھا ، انڈیا ہمارا ازل سے دشمن ہے جو اس وقت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے اور اِسی دہشتگردی کی جنگ میں…
— Mashal Yousafzai🇵🇰 (@AkMashal) October 1, 2026
انہوں نے اپنے مزید ٹویٹ میں کہا کہ آج ڈی جی آیس پی آر نے سیاست میں نہ الجھ کر عزت کمائی ہے، ایک مکمل طور پر پیشہ ورانہ اور جامع بات چیت نے بھارت کو بے نقاب کر دیا۔
