لاہور فضائی آلودگی میں سر فہرست آنے پر محمد عمیر کا پنجاب حکومت پر طنز

حکومت نے محکمہ ماحولیات کے نام پر گاڑیاں، موٹر سائیکلیں خریدیں، درخت کاٹے گئے لیکن ان کی جگہ نئے درخت نہ لگے، اچھی ٹک ٹاک بنیں، وزیراعلی کو سلامیاں ملی، ائیر کوالٹی انڈکس میں ہم دوسرے نمبر پر آنے والے شہر سے بڑے مارجن سے پہلے نمبر پر آگئے، واٹر کینن کا ڈرامہ پچھلے سال ہی ناکام ہوگیا تھا، صحافی کی ایکس پوسٹ


لاہور(قدرت روزنامہ)فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا ہے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 192 ریکارڈ کی گئی سی ای آر پی آفس میں اے کیو آئی 216، علامہ اقبال ٹاﺅن میں 198 جبکہ برکی روڈ پر 189 ریکارڈ کیا گیا. لاہور کی موجودہ صورتحال پر طنز کرتے ہوئے صحافی محمد عمیر نے پنجاب حکومت کی ماحولیاتی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔
’ایکس‘ پر محمد عمیر کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات کے نام پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خریدی گئیں، درخت کاٹے گئے لیکن ان کی جگہ نئے درخت نہیں لگائے گئے۔ اچھی ٹک ٹاک ویڈیوز بنیں اور وزیراعلیٰ کو سلامیاں بھی ملیں، جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور دوسرے نمبر پر آنے والے شہر سے بڑے مارجن کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔
انہوں نے واٹر کینن کے استعمال کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس کا ڈرامہ گزشتہ سال ہی ناکام ہوگیا تھا۔


ادھر لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 158ریکارڈ کیے جانے کے بعد پنجاب حکومت نے انسدادِ سموگ کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں، ہوا کی رفتار 2سے 7 میل فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ ہوائوں کا رخ جنوب سے شمال اور مشرق کی جانب رہا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر آلودگی کے مقامی ذرائع کے خلاف فیلڈ انفورسمنٹ، مانیٹرنگ اور روک تھام کا مربوط نظام فعال کردیا گیا ہے، ڈرون سکواڈ، نائٹ سکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈ بھی متحرک ہیں۔

WhatsApp
Get Alert