پانی کی کمی کے باعث گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ، پانی کی قلت کی وجوہات کیا ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں پانی کی کمی کے باعث گندم کی پیداوار متاثر ہونے کے خطرات منڈلانے لگے۔
ملک میں ربیع سیزن میں قلتِ آب 25 فیصد سے زائد ہونے کا خدشہ ہے، پانی لینے میں حصے دار صوبوں میں پانی کی کمی بھی بانٹی جائے گی۔
ربیع کی فصلوں کیلئے درکار پانی 3.8کروڑایکڑ فٹ ہے تاہم دستیاب 2.2 کروڑ ایکڑ فٹ ہے، صورتحال پر غور کیلئے رواں ہفتے میں ہی انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کا اہم اجلاس بھی متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑے ذخائر کی تعمیر میں تاخیر، بارشوں میں مسلسل کمی اور بھارتی آبی جارحیت بڑھتے آبی بحران کی بڑی وجوہات ہیں۔
واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پوری دنیا اور بالخصوص پاکستان انتہائی زیادہ مثاثر ہورہا ہے، کیونکہ ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں پاکستان شامل ہے۔

WhatsApp
Get Alert