کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہوگئے۔
کراچی میں دوسرے روز بھی رات گئے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہے۔ لائنز ایریا، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، سرجانی اور قائدآباد میں کئی گھنٹوں سے بجلی نہیں ہے۔
گلشن اقبال، ہاکس بے، موسیٰ کالونی اور دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ حب، ماڑی پور روڈ، مچھرکالونی، نیوکراچی اور لیاری میں بھی رات گئے بجلی غائب ہے
شہر کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں کل رات بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی تھی۔

WhatsApp
Get Alert