کم خرچ بالا نشین: پیٹرول کے جھنجھٹ سے جان چھڑائیں پرانی گاڑی کو الیکٹرک بنوائیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیش آنے والی مشکلات نے لوگوں کو ایک نئی راہ دکھا دی ہے جو پرانی گاڑی کو الیکٹرک پر تبدیل کرنے سے متعلق ہے۔

اب مہنگی الیکٹرک گاڑی خریدنے کے بجائے، اپنی پرانی مہران، بولان، آلٹو، کورے یا میرا کو بھی الیکٹرک کار میں بدلوا جا سکتا ہے۔

مکینک محمد حسان کے مطابق اس عمل میں گاڑی کا پیٹرول انجن، فیول ٹینک اور دیگر متعلقہ پرزے نکال کر ان کی جگہ الیکٹرک موٹر لگائی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے گاڑی کو تقریباً 7 گھنٹے چارج کرنے کے بعد الیکٹرک کار 250 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔

اس تبدیلی سے فائدہ اٹھانے والے ڈرائیور ناصر علی کے مطابق پہلے گاڑی پر روزانہ تقریباً 5 ہزار روپے کا پیٹرول خرچ ہوتا تھا لیکن اب الیکٹرک کنورژن کے بعد بجلی کا روزانہ خرچہ صرف 1200 روپے ہے۔

اس طرح ناصر علی کو روزانہ تقریباً 3 ہزار 800 روپے کی بچت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب محمد حسان کے مطابق اس کنورژن کے 2 پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں۔ 150 کلومیٹر فی چارج والا پیکج 8 لاکھ 70 ہزار روپے میں ملتا ہے جبکہ 200 کلومیٹر فی چارج والا پیکج 10 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔ مکمل الیکٹرک تبدیل کرنے میں تقریباً 12 دن لگتے ہیں۔

تاہم آٹو موبائل انجینیئر ہشام طارق کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقلی کے لیے وقت کی بڑی ضرورت ہے لیکن اس عمل میں حفاظتی اقدامات، بیٹری کولنگ، وائرنگ اور مکینیکل و الیکٹریکل سسٹم کی درست تنصیب بہت ضروری ہے۔

ہشام طارق کا کہنا ہے کہ اس شعبے میں تربیت یافتہ ماہرین کی تیاری بھی ضروری ہے تاکہ کنورژن کا کام محفوظ اور معیاری انداز میں کیا جا سکے۔ پرانی پیٹرول گاڑیوں کو الیکٹرک کار میں بدلنے کا یہ تجربہ پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ اور سفری اخراجات میں ممکنہ کمی کی طرف ایک نئی قدم ہے۔

WhatsApp
Get Alert