8 اکتوبر 2005 کا قیامت خیز زلزلہ، 21 برس بعد بھی سانحے کا غم تازہ

مظفرآباد(قدرت روزنامہ) ملک میں 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 21 برس بیت گئے تاہم سانحے کا غم آج بھی تازہ ہے۔
زلزلے میں اپنوں کو کھونے والے کشمیری آج بھی اس قیامت خیز سانحے کو نہیں بھولے۔
زلزلے کی قیامت خیز گھڑی میں پاک فوج کے جوانوں نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ریسکیو اور بحالی کے لیے دن رات کام کیا۔
آزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ خونی رشتوں کو آنکھوں کے سامنے تڑپتے دیکھنے والوں کے لیے پاک فوج کے جوان امید کی کرن بنے، پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے دن رات کام کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر 2005 کو پاک فوج نے جو کردار ادا کیا، اسے بھلایا نہیں جا سکتا، اس نے ثابت کیا کہ کشمیر واقعی پاکستان کی شہ رگ ہے۔
