26ویں اور 27ویں ترامیم کے ذریعے عدلیہ اور میڈیا کے پر کاٹ دیے گئے، فردِ واحد کو سیاہ و سفید کا مالک بنانا 25 کروڑ عوام پر عدم اعتماد ہے: پشتونخوا میپ


ریاستی پالیسی کے تحت ملک میں بدامنی، دہشت گردی، کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور مہنگائی عام کی گئی، ہر ادارے میں مداخلت سے انتظامیہ مفلوج ہو چکی ہے
ناکام خارجہ پالیسی کے باعث ملک عالمی تنہائی اور ناکام داخلہ پالیسی کی وجہ سے انتشار و افراتفری کا شکار ہے
شہداء کی برسی پر عوام کی جوق در جوق آمد نے زرو زور کی مسلط حکومت پر عدم اعتماد اور حکومتی پالیسیوں سے نفرت کا اظہار کر دیا
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں ضلع ژوب، ضلع شیرانی کے عوام اور دونوں اضلاع کے ضلعی پارٹیوں اور صوبائی ایگزیکٹیوز کی رہنمائی اور ہدایت پر تاریخ کے عظیم الشان جلسہ ثابت ہوا پارٹی عوام اور کارکنوں کو داد تحسین پیش کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداجمہوریت 7اکتوبر 1983اور 11اکتوبر 1991کے شہدا وطن وطن کی برسی میں عوام کی جوق در جوق آمد نے زروزور کے مسلط حکومت پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار اور حکومتی دہشت گردی کی پالیسی سے اظہار نفرت تھی۔ ملکی آئین میں 26ویں اور 27ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ اور میڈیا کے آزادی کے پر کاٹے گئے اور انسانی بنیادی حقوق کو پائمال کیا گیا اور فرد واحد کو ملک کے سیاہ وسفید کے مالک بنانے اور ملک کے 25کرورڑ عوام اور ملک کے تمام آئینی سیاسی انتظامی اداروں پر عدم اعتماد کے سوا کچھ نہیں۔ اور تمام ملک اور ان کے سیاسی جمہوری پارٹیوں اور جمہوریت پسند عوام میں سخت مایوسی پھیل گئی ہے۔ دوسری جانب سیاسی عدم استحکام دن بدن بڑھتا جارہا ہے جس سے سیاسی، آئینی، معاشرتی بھران کے علاوہ معاشی بحران خطرناک ہوتے جارہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی پالیسی کے تحت تمام وطن میں بدامنی، دہشت گردی، کرپشن، لوٹ کھسوٹ، رشوت خوری،بیروزگاری، مہنگائی عام کی گئی ہے۔ ملکی ادارے مفلوج ہوگئے ہیں اور ہر ادارے میں مداخلت نے انتظامیہ کو مفلوج بنایادیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک اپنی ناکام خارجی تعلقات کی بناہ پر تنہائی کا شکار ہے اور داخلہ ناکام پالیسی کی وجہ سے بدامنی انتشار اور افراتفری کا شکار ہے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی ملک کو اس بحرانی صورتحال سے نکالنے کے لیے مسلسل کوشش کرتی چلی آئی ہے کہ ملک کو فیڈریشن کے اصولوں، آئینی جمہوری طریقوں سے چلانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ آئین بحال کرنا، جمہوریت لاگوں کرنا، پارلیمنٹ کو خودمختار بنانا اور ملک کے تمام اداروں کا ملکی آئینی ادارتی اختیار کا پابند بنانا تمام ملک کے سیاسی جمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہے اور پشتونخواملی عوامی پارٹی یہ ذمہ داری پوری کرتی رہے گی۔ #

WhatsApp
Get Alert