وفاقی کابینہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، خیبرپختونخوا حکومت کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ میں خیبرپختونخوا حکومت کو ایک اور موقع دینے کی تجویز سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی کابینہ اراکین نے تجویز دی ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ایک اور موقع دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا حکومت سے بات چیت کرنے کا ٹاسک دینے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی ہے، جس کا مقصد صوبائی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے پر آمادہ کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت کا ساتھ دینے اور مؤثر اقدامات کرنے پر آمادہ ہوتی ہے تو وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کو ایک اور موقع دینے کی تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے معاملے پر وفاقی سطح پر اہم مشاورت جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert