خیبر پختونخوا کے حقوق پر سمجھوتہ قبول نہیں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے، اسد قیصر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ملک میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی مذمت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیاں موجودہ حالات کی ذمہ دار ہیں، جبکہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے امن جرگے کی قرارداد پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔
اسد قیصر نے خیبرپختونخوا کے آئینی حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حقوق پر سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور اس کے لیے آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert