خبر یہ بھی ہےکہ اچکزئی، علامہ ناصر تو ناکام ہوئے مگر پی ٹی آئی کے رانگ نمبر اور ہومیوپیتھک خودساختہ بڑوں نے لٹیا ڈبو دی، ارشاد بھٹی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ خبر یہ بھی ہے کہ اچکزئی، علامہ ناصر تو ناکام ہوئے ہی ہیں مگر پی ٹی آئی کے رانگ نمبر اور ہومیوپیتھک خودساختہ بڑوں نے لٹیا ڈبودی، اسی طرح خیبرپختونخوا پارٹ ون ہے، پارٹ ٹو، تھری، فور اور پارٹ فائیو بھی آنے والا ہے۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ خبر یہ بھی ہے کہ اچکزئی، علامہ ناصرعباس تو ناکام ہوئے ہی مگر PTI کے بروٹس ، رانگ نمبر اور ہومیوپیتھک خودساختہ بڑوں نے لٹیا ڈبو دی، خبر یہ بھی ہے کہ فیصل واوڈا صاحب بتا رہے ہیں کہ خیبرپختونخوا پارٹ ون ہے، پارٹ ٹو، پارٹ تھری، پارٹ فور اور پارٹ فائیو بھی آنے والا۔

خبر یہ بھی ہےکہ بالآخر میاں علی اشفاق کی اقرارالحسن سے NCCIA کراچی دفتر میں ملاقات ہو گئی، اور خبر یہ بھی ہےکہ 8 سالہ پرانے شراب یا شہد یا زیتون بوتلوں والے کیس سے شرجیل میمن سمیت تمام ملزم عدم شواہد کی بنا پر بری ہو گئے۔
یاد ہے یہ کیس، یکم ستمبر 2018، چیف جسٹس ثاقب نثار کا ضیاء محی الدین ہسپتال آکر اربوں کی کرپشن الزامات والے قیدی شرجیل میمن کےایک وی آئی پی کمرے (سب جیل) پر چھاپہ ، دو تین “بوتلوں” کا پکڑے جانا،بوتلوں کو لیبارٹری بھجوانا اور آج سب کا بری ہوجانا، یہ آخری خبر اس لئیے سب خبروں پر بھاری ہے کہ آج ثاقب نثار ریٹائر، شرجیل میمن سنئیر وزیر اور سب ملزمان اس لئیے بری ہو گئے کیونکہ ثبوت مطلب شواہد نہیں ملے۔

WhatsApp
Get Alert