سہیل آفریدی نا اہل؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد معطل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نا اہل ہوں گے یا نہیں بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج جلد ختم ہونے والا نہیں، یہ سیٹ اپ 2029 تک جائے گا۔
فیصل واوڈا نے معطل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی معطلی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سہیل آفریدی نا اہل ہو ں گے۔ جب دکان اور کاروبار بند ہوتا ہے تو نیا بورڈ لگتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 ماہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ گورنر راج، ایمرجنسی، سہیل آفریدی کی نا اہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کا سسٹم، سافٹ ویئر اور فون ری بوٹ ہونے کی ضرورت ہے۔ اگر 28 ویں ترمیم آ رہی ہے، تو یہ بھی 27 ویں کی طرح پاس ہو جائے گی، ورنہ ری بوٹ آئے گا۔
