خوش مت ہوں کہ ردعمل نہیں آیا، میں دیکھ رہا ہوں کہ ڈیڑھ دو ماہ کے بعد پورا خیبرپختونخواہ آپ کو کاٹنے کو اٹھے گا، شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ڈیڑھ دو ماہ کے بعد پورا خیبرپختونخواہ آپ کو کاٹنے کو اٹھے گا، پتا نہیں عمران خان کی بہنوں کو قید رکھنے سے کونسا مسئلہ حل ہوگا؟ خان پر جتنا ظلم کرو گے اتنا ہی گراف مزید اوپر جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں یہ حکومت حماقتیں کیوں کررہی ہے؟ عمران خان جیل میں ہیں، ان کی اہلیہ قید ہے، عمران خان بہنیں بھانجے جیل میں ہیں، عمران خان پر جتنا ظلم کرو گے اتنا ہی گراف مزید اوپر جائے گا، عمران خان کی بہنوں کو اندر رکھنے سے کونسا آپ کا مسئلہ حل ہوتا ہے؟ یہ ظلم ہے اس ظلم کو ختم ہونا چاہئے۔
آپ پاکستانیوں کو قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور کررہے ہیں۔
عمران خان جیل میں قید ہیں، ان کی اہلیہ اور بہنیں بھی قید ہیں، جبکہ بھانجوں اور بھتیجوں کو بھی مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا ہے، خان پر جتنا ظلم کرو گے، خان کا گراف مزید اپر جائے گا ، اس ظلم اور جبر کا خاتمہ ہونا چاہئے ، آپ پاکستانیو کو مجبور کر رہے ، کہ وہ قانون ہاتھ میں لیں ، شیر افضل خان مروت
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) October 15, 2026
شیر افضل مروت نے کہا کہ آپ اس پر خوش نہ ہوں کہ خیبرپختونخواہ میں ردعمل نہیں آیا، ردعمل اس لئے نہیں آیا کہ جن لوگوں کو عمران خان کے نام پر ووٹ ملا، انہوں نے اپنی تجوریاں بھر لیں، عوامی مفاد کو چھوڑ کر اپنی وزارتوں کو منڈیا ں بنا لیں۔لیکن اگر آپ اس طرح ظلم کا تسلسل جاری رکھیں گے تو وہ دن دور نہیں ، میں دیکھ رہا ہوں کہ ڈیڑھ دو ماہ کے بعد پورا خیبرپختونخواہ آپ کو کاٹنے کو اٹھے گا۔
شیر افضل خان مروت نے پشاور اسکول سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان والدین پر کیا گزر رہی ہوگی جنہوں نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکول بھیجا تھا۔ میں خود بچوں کا باپ ہوں، اس سانحے نے میرا دل غمگین کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید بچوں کے والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔
