کل ایک شخص کہتا تھا کہ ان کو مولانا کہنا گناہ ہے
آج اسی پارٹی کا لیڈر کہتا ہے کہ مولانا کا ساتھ کھڑا ہونا ہماری خوش قسمتی ہے، افسوس کہ اس ماحول میں سیاسی قلا بازی کو مولانا فضل الرحمان لیڈ کر رہے ہیں، مفادات کی سیاست ترک ہونی چاہئے۔ وزیر دفاع کی گفتگو

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کل ایک شخص کہتا تھا کہ ان کو مولانا کہنا گناہ ہے، آج اسی پارٹی کا لیڈر کہتا ہے کہ مولانا کا ساتھ کھڑا ہونا ہماری خوش قسمتی ہے،افسوس کہ اس ماحول میں سیاسی قلا بازی کو مولانافضل الرحمان لیڈ کررہے ہیں، مفادات کی سیاست ترک ہونی چاہئے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا بنیان المرصوص دفاعی اداروں کی مرہون منت ہیں، اس میں کسی سویلین حکومت کا شراکت داری نہیں ہے، اس کی تاریخ ہمارے شہیدوں نے اپنے خون سے لکھی ہے، ہزاروں شہید ہوئے ہیں، کیا کوئی ان قربانیوں کا کوئی موازنہ کرسکتا ہے؟
کل ایک شخص کہتاتھافضل الرحمان کومولاناکہناگناہ ہے،خواجہ آصف
اب اس پارٹی کالیڈرکہہ رہاہےخوش قسمتی ہےمولاناہمارے ساتھ ہیں،خواجہ آصف#ARYNews https://t.co/6VzAbdBos6
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) October 17, 2026
جو پاک سرزمین کے دفا ع کیلئے قربانیاں دی گئی ہیں؟ یہ پاکستان کے مستقبل اور ہم سب کے بچوں کے مستقبل کیلئے شہیدوں نے سرمایہ کاری کی ہے، جب میں جنرل پرویش مشرف پر سیاسی حملہ کرتا تھا تو مولانا فضل الرحمان ان کے ساتھ کھڑے تھے، کیونکہ اس وقت براہ راست حکومت پرویزمشرف کے پاس تھی۔
مولانا کو جعلی طور پر اپوزیشن لیڈر بنایا گیا، لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے حقیقی مینڈیٹ کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا گیا۔ہمارے سیاستدانوں کی بدقسمتی ہے، کل ایک شخص کہتا تھا کہ ان کو مولانا کہنا گناہ ہے، کل اسی پارٹی کا لیڈر کہہ رہا تھا کہ ہماری خوش قسمتی کہ مولانا ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے، مولانا ساتھ کھڑے تھے۔دکھ کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس سارے ماحول میں سیاسی قلع بازی کو مولانافضل الرحمان لیڈ کررہے ہیں، مفادات کی سیاست ترک ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی تو ن لیگ حامی تھی کہ فوری الیکشن کرا دیئے جائیں، تو مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتیں بھی شامل تھیں جنہوں نے الیکشن کی مخالفت کی۔ مولانا کے پاس حکومت میں مواصلات کی وزارت تھی، مولانا کی امید تھی کہ مال غیمت ملے گا اگر نہیں ملا تو حالات ٹھیک کررہے اور الیکشن ہوں اس مں سب قسمت آزما سکتے ہیں۔ہمارے اس وقت ٹھیک ہوں گے جب ہم اس طرح لیڈ کریں جس طرح ہماری افواج نے سفارتی ، دفاعی سطح پر ، سفارتی سطح پر ایران ، امریکا ، سعودی عرب ہر جگہ پر کامیابیوں کو فیلڈ مارشل نے لیڈ کیا ہے۔
