2013 میں پی ٹی آئی کی کےپی حکومت آپ نے بنوائی اور اب متھے مولانا فضل الرحمان کے لگا رہے ہو؟
پہلے وضاحت کرلیں کہ وہ پی ٹی آئی کی بات کر رہے یا سہیل آفریدی کی؟ کیونکہ پی ٹی آئی میں تو پرویز خٹک، محمود خان اور گنڈاپور بھی ہیں، محترمہ! آپ فوج کے بارے اپنا اظہار رائے بھی ریکارڈ پر لے آئے ناں، مولانا فضل الرحمان کا مریم نواز کو جواب

لاہور(قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 2013 میں پی ٹی آئی کی کےپی حکومت آپ نے بنوائی اور اب متھے مولانا فضل الرحمان کے لگا رہے ہو؟ پہلے وضاحت تو کرلیں کہ وہ پی ٹی آئی کی بات کر رہے یا سہیل آفریدی کی؟ کیونکہ پی ٹی آئی تو پرویز خٹک، محمود خان، بزدار اور گنڈاپور بھی ہیں۔
انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف برملا جلسوں میں کہہ چکے ہیں کہ 2013 میں ہمیں فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہم حکومت بنا سکتے ہیں ۔پی ٹی آئی کا راستہ روکو جو ہم نے نہیں مانی اور ہماری غلطی تھی تو 2013 میں پی ٹی آئی کی حکومت آپ نے بنوائی۔ اور اب متھے لگا رہے ہو فضل الرحمان کے ۔
اور وہ وضاحت تو کرلیں نا کہ وہ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں یا سہیل آفریدی کی ۔
کیونکہ اگر آپ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں تو پی ٹی آئی تو پرویز خٹک بھی تھا ،آج کہاں بیٹھا ہوا ہے ؟ محمود خان بھی تھا آج کہا بیٹھا ہوا ہے ؟ بزدار بھی تھا ، گنڈاپور بھی ہیں۔۔ یہ سارے تو آپ نے بنائے ہوئے لوگ تھے جو فیڈ کیے گئے تھے۔
مولانا فضل الرحمان کا مریم نواز کو جواب
میاں نواز شریف برملا جلسوں میں کہہ چکے ہیں کہ 2013 میں ہمیں فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہم حکومت بنا سکتے ہیں ۔پی ٹی آئی کا راستہ روکو جو ہم نے نہیں مانی اور ہماری غلطی تھی ۔۔تو 2013 میں پی ٹی آئی کی حکومت آپ نے بنوائی ۔اور اب متھے لگا رہے ہو فضل الرحمان کے ۔
اور وہ وضاحت تو کرلیں نا کہ وہ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں یا سہیل آفریدی کی ۔
کیونکہ اگر آپ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں تو پی ٹی آئی تو پرویز خٹک بھی تھا ،آج کہاں بیٹھا ہوا ہے ؟ محمود خان بھی تھا آج کہا بیٹھا ہوا ہے ؟ بزدار بھی تھا ، گنڈاپور بھی ہیں۔۔
یہ سارے تو آپ نے بنائے ہوئے لوگ تھے جو فیڈ کیے گئے تھے ۔۔اگر دوسرے کی طرف ایک انگلی کرو گے 5 انگلیاں تیرے طرف بھی ہونگی ۔۔ اور فوج کے خلاف گفتگو میں نے کی ہے یا نواز شریف نے کی ہے ۔۔فوج کو محکمہ زراعت کس نے کہا ہے ؟
جلسے میں باجوہ کا نام کس نے لیا تھا ۔۔
محترمہ نے جو اس زمانے میں فوج کے بارے میں اظہار رائے کیا ہے وہ بھی ریکارڈ پر لے آئے نا ۔۔مولانا فضل الرحمان
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 17, 2026
اگر دوسرے کی طرف ایک انگلی کرو گے 5 انگلیاں تیرے طرف بھی ہونگی، اور فوج کے خلاف گفتگو میں نے کی ہے یا نواز شریف نے کی ہے ۔
۔فوج کو محکمہ زراعت کس نے کہا ہے؟ جلسے میں باجوہ کا نام کس نے لیا تھا؟ محترمہ نے جو اس زمانے میں فوج کے بارے میں اظہار رائے کیا ہے وہ بھی ریکارڈ پر لے آئے نا،
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس دہشت گردی کے ماحول میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران جمعیت علماء اسلام کے تقریباً ڈھائی سو علماء اور کارکن شہید ہوئے ہیں۔اس طرح کا بیانیہ دینا کسی جماعت کی ملک، ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
کیا ریاست کو یہ حق حاصل ہے، ے کہ وہ اپنے ہی ملک کے وفادار لوگوں کی قربانیوں کا مذاق اڑائے؟
ہم قربانیوں کا مذاق نہیں اڑا رہے، بلکہ ہم ان کی پالیسیوں پر بات کر رہے ہیں۔ ایک سیاسی جماعت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اصلاح کی نیت سے حکومت کے کسی فیصلے پر تنقید کرے اور پوچھے کہ یہ غلطی کیوں ہو رہی ہے۔
اگر انہیں ایسی گفتگو پسند نہیں تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں کہ ہم ایسی گفتگو کریں جس سے ملک کے اندر ایک بحث چھڑ جائے اور اپنے ہی جوانوں اور اداروں کی قربانیوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جائے۔
میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے تاکہ ہم جائزہ لیں کہ ملک کہاں کھڑا ہے، ہمیں ان تمام محاذوں اور چیلنجز میں کامیابیاں کیوں نہیں مل رہیں، اور ہم جتنی زیادہ دوائیں استعمال کرتے ہیں، مرض اتنا ہی بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
ان چیزوں کو غلط زاویے سے پیش کرنا بدنیتی ہے۔ میرے خیال میں حکومت اور ریاست ایک ذمہ دار ادارہ ہیں۔ انہیں اس طرح اپنے ملک کے شہریوں اور سیاست دانوں کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔
