مولانا فضل الرحمان صاحب جب تک آپ کو اور آپ کے رشتہ داروں کو عہدے ملتے رہیں تب تک ادارے ٹھیک رہتے ہیں جیسے ہی کے پی کے میں گورنرشپ کے عہدے نہ ملیں آپ برا منا لیتے ہو ،مینا مجید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)مشیر کھیل امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب جب تک آپ کو اور آپ کے رشتہ داروں کو عہدے ملتے رہیں اور آپ کی سیاسی من مانیاں مان لی جائیں تب تک ادارے ٹھیک رہتے ہیں لیکن جیسے ہی کے پی کے میں گورنرشپ کے عہدے نہ ملیں آپ برا منا لیتے ہو اور ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں پر محاذ آرائی شروع کر دیتے ہے یہ کیسا اصول اور کیسی سیاست ہے؟
قوم جرنل مشرف صاحب کا وہ دور بخوبی یاد ہے جب آپ اقتدار کی راہداریوں کا حصہ تھے اور کے پی کے میں ہر قسم کے سیاسی و انتظامی سودے بازی کے شراکت دار تھے۔ تب اپنے مفادات کے لیے آپ کی مصلحت پسندانہ خاموشی اور آج اپنے سیاسی قد و عہدوں کے لیے اداروں کے خلاف یہ پروپیگنڈا قوم کو آپ کے اس دوہرے معیار اور ایک ایک حقیقت سے کامل آگاہی حاصل ہے۔
خیبر پختونخوا کے غیور اور مظلوم عوام اس وقت طویل عرصے سے درپیش چیلنجز کے بعد امن، ریلیف اور ترقی کے منتظر ہیں نہ کہ آپ کے خاندانی و ذاتی مفادات کی جنگ کے ۔
آپ ہمارے لیے ضرور قابل احترام ہیں مگر یہ احترام صرف اس وقت تک ہے جب تک آپ پاکستان، آئین اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ اگر آپ ملک، آئین اور سلامتی کے اداروں کے خلاف زبان کھولیں گے اور انہیں متنازع بنانے کی کوشش کریں گے تو پھر پورا پاکستان آپ کے اس رویے کے خلاف کھڑا ہوگا۔
ذاتی خواہشات اور عہدوں کی بند گلی سے باہر نکلیں اور اداروں کو نشانہ بنانے کے بجائے خیبر پختونخوا کے امن اور ملکی استحکام میں اپنا تعمیری حصہ ڈالیں۔ ریاست اور آئین مقدم ہیں سیاسی مصلحتیں نہیں۔
