فضل الرحمان نے امریکا کا نام لیا کہ ان کولائسنس دیدیا، مولانا امریکا کیساتھ معدنیات کا لائسنس سامنے لائیں: بیرسٹر عقیل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرمملکت قانون بیرسٹرعقیل ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنےکو تیار نہیں تھی، خیبرپختونخوامیں مائنز اینڈ منرلز کےلیے نہیں، سکیورٹی کے لیے ایمرجنسی لگائی۔
بیرسٹرعقیل ملک نے کہا افسوس ہے جمیعت علما اسلام کی طرف سے الزامات آ رہےہیں، مولانا اور ان کی جماعت نےکہا ایمرجنسی کا فیصلہ معدنیات کےلیےکیا گیا، مولانا فضل الرحمان بہت زیرک سیاستدان ہیں، مولانافضل الرحمان صوبےکی سکیورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرچکے تھے۔
بیرسٹر عقیل نے کہا مولانافضل الرحمان نے امریکا کا نام بھی لیا کہ ان کولائسنس دے دیا، مولانا امریکا کے ساتھ معدنیات کا لائسنس سامنے لائیں، امریکا یا کسی ملک کےساتھ کوئی معدنیات کا لائسنس نہیں ہوا، یہ جھوٹ اور من گھڑت بات ہے، مولانا کےالزامات کی تردید کرتے ہیں۔
بیرسٹر عقیل نے کہا کہ فروری 2024 تک 3 ہزار 262 مائننگ لائسنس دیےگئے، 2024 کے بعد اب تک 4 ہزار 917 لائسنس دیے جاچکے ہیں اور یہ لائسنس پی ٹی آئی نے دیے، ان کی 13 سال سے حکومت تھی۔

WhatsApp
Get Alert