بڑی خبر! پاکستان اور ایران کے ساتھ تجارتی راستے اچانک بند کر دئیے گئے، حامد میر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی حامد کے مطابق پاکستان اور ایران کے ساتھ تجارتی راستے اچانک بند کر دئیے گئے، بندش سے گبد ریمدان بارڈر پر ہزاروں کنٹینر پھنس گئے، اس کا سب سے زیادہ نقصان گوادر پورٹ کو ہوگا۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ افغانستان اور پاکستان کے تجارتی راستے پہلے ہی بند ہیں اب ایران کے ساتھ تجارتی راستے بھی اچانک بند کر دئیے گئے ہیں اس بندش سے صرف گبد ریمدان بارڈر پر ہزاروں کنٹینر پھنس گئے ہیں اس بندش کا سب سے زیادہ نقصان گوادر پورٹ کو ہو گا جو گبد سے صرف 87 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور آبنائے ہرمز پر کشیدگی کے بعد اہمیت اختیار کر گیا تھا۔
اب پاکستان میں گیس کی قیمت بڑھے گی کیونکہ کافی مائع گیس ایران سے آ رہی تھی ان تجارتی راستوں کی بندش کے باعث گوادر میں جو کہرام مچا ہے وہ مجھ تک تو پہنچ چکا ہے لیکن اسلام آباد کے حکمرانوں تک کب پہنچے گا؟ حامد میر نے ایکس پر روزنامہ جنگ میں لکھا گیا اپنا کالم شیئر کیا، کالم کے اقتباس کے مطابق یہ ایک ایسی خبر ہے جس نے پاکستان اور ایران میں تشویش پھیلا دی ہے اور ان دونوں ممالک کے دشمنوں کو خوش ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔
18اکتوبر کے اخبارات میں یہ پریشان کن خبر شائع ہوئی ہے کہ پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
افغانستان اور پاکستان کے تجارتی راستے پہلے ہی بند ہیں اب ایران کے ساتھ تجارتی راستے بھی اچانک بند کر دئیے گئے ہیں اس بندش سے صرف گبد ریمدان بارڈر پر ہزاروں کنٹینر پھنس گئے ہیں اس بندش کا سب سے زیادہ نقصان گوادر پورٹ کو ہو گا جو گبد سے صرف 87 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور آبنائے ہرمز پر کشیدگی کے بعد اہمیت اختیار کر گیا تھا اب پاکستان میں گیس کی قیمت بڑھے گی کیونکہ کافی مائع گیس ایران سے آ رہی تھی ان تجارتی راستوں کی بندش کے باعث گوادر میں جو کہرام مچا ہے وہ مجھ تک تو پہنچ چکا ہے لیکن اسلام آباد کے حکمرانوں تک کب پہنچے گا؟
https://t.co/Za5Ehf1jXz— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) October 19, 2026
گبد پاکستانی بلوچستان کا علاقہ ہے اور ریمدان ایرانی بلوچستان کا علاقہ ہے۔ یہ راہداری پاکستان کے گوادر پورٹ سے صرف 87 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ کچھ ماہ قبل جب ایران اور امریکا میں کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کے راستے تجارت متاثر ہوئی تو اچانک گوادر پورٹ پر ٹریفک بڑھ گئی۔
گوادر کی اہمیت میں اضافے کیساتھ ہی گبد اور ریمدان کے راستے پاکستان اور ایران میں بھی تجارت شروع ہو گئی۔ ایرانی کمپنیوں اور تاجروں نے اپنا مال گوادر منگوانا شروع کیا اور وہاں سے انکا مال دو گھنٹے میں ایران پہنچ جاتا تھا۔ گبد ریمدان راہداری پر آمدورفت میں اضافے کی ایک اور وجہ یہ بھی تھی کہ یہ راہداری تفتان زاہدان بارڈرکی نسبت زیادہ محفوظ تھی لیکن اب حکومت بلوچستان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گبد ریمدان راہداری کو بند کرنیکی وجہ امن و امان کی خراب صورتحال اور اسمگلنگ ہے۔
