سعودی عرب پر حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ


یمن(قدرت روزنامہ)یمن کے حوثیوں کی جانب سے فوجی تربیتی کیمپ پر حملے اور سعودی عرب کی توانائی، ہوائی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو دوبارہ نشانہ بنائے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 17 سینٹ، یعنی 0.15 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 110.03 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
اس سے قبل کاروباری سیشن کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے باعث برینٹ کی قیمت میں 3 ڈالر سے زیادہ کمی ہوئی تھی۔
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 1.68 ڈالر، یعنی 1.66 فیصد بڑھ کر 103.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

WhatsApp
Get Alert