پہلے مائنس عمران خان پھر مائنس سہیل آفریدی اوراب مائنس محمود اچکزئی کوششیں ہو رہی ہیں: ناصر عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس نے کہا ہے یہ حکمران اس وقت فتح کے نشے میں ہیں، رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزراء آئے تھے انہوں نے ملاقات کی تھی،وفاقی وزراء نے کہا وزیراعظم خط لکھیں گے اور وہ جگہ کا تعین نہیں کریں گے، جگہ کا تعین اپوزیشن لیڈر کریں گے، یہ اپنی زبان سے مکر گئے۔
جیونیوز سےبات کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس نے کہا پہلے مائنس بانی پی ٹی آئی پھر مائنس سہیل آفریدی اور پھر مائنس محمود اچکزئی کوششیں ہو رہی ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں ہونے دیں گے۔
