مہنگائی کا نیاوار؛روٹی کی قیمت میں بڑا اضافہ

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)روٹی کی قیمت میں دس کااضافہ کردیاگیاجس کے نتیجے میں غریب عوام کیلئے دووقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل ہوگیا۔
حیدرآباد سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق شہر میں روٹی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پہلے جو روٹی 25 روپے میں فروخت ہو رہی تھی، اب اس کی قیمت بڑھا کر 35 روپے کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں غریب اور متوسط طبقے کی زندگی مزید دشوار ہو چکی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا، دالیں اور دیگر تمام اشیائے ضروریہ پہلے ہی ان کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں، اور اب روٹی کی قیمت میں ہونے والے اس اضافے نے گھریلو بجٹ کو مکمل طور پر درہم برہم کر دیا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور نرخوں پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
